گزشتہ 4 روز میں سندھ پولیس کے مزید199اہلکار کورونا وائرس کا شکار

بدھ 20 جنوری 2021 14:56

گزشتہ 4 روز میں سندھ پولیس کے مزید199اہلکار کورونا وائرس کا شکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) گزشتہ 4 روز کے دوران سندھ پولیس کے اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مزید 199 مثبت کیسز سامنے آ گئے۔ان نئے 199 کیسز کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 246 ہوگئی۔کورونا وائرس کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران اب تک 23 پولیس افسران و جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ زیرِ علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 614 ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 4 ہزار 609 افسران اور جوان کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ہر اول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمتِ انسانیت کے لیے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں۔