ْملک بھر میں نئی ایچ ای پالیسی اور انڈر گریجویٹ پالیسی متعارف کروا دی ہے،ڈاکٹر طارق بنوری

انڈر گریجویٹ ڈگری کیلئے 9ہفتوں کی انٹرن شپ لازمی قرار دی گئی ہے ، اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے،چیئرمین ایچ ای سی

بدھ 20 جنوری 2021 16:02

ْملک بھر میں نئی ایچ ای پالیسی اور انڈر گریجویٹ پالیسی متعارف کروا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نئی ایچ ای پالیسی اور انڈر گریجویٹ پالیسی متعارف کروا دی ہے،انڈر گریجویٹ ڈگری کیلئے 9ہفتوں کی انٹرن شپ لازمی قرار دی گئی ہے ، اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔پی ایچ ڈی پالیسی سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ملک بھر میں نئی ایچ ای پالیسی اور انڈر گریجویٹ پالیسی متعارف کروا دی ہے،،شکایت تھی کہ ڈگری کی ویلیو میں اضافہ ہونا چاہیے،کافی لوگوں کو ڈگری حاصل کرنے کے بعد دقت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم اور انڈسٹری میں مس میچ ہے، انڈر گریجویٹ ڈگری میں پریکٹیکل نالج کی کمی کی شکایت ہے،پریکٹیکل کمپیٹینسی کو ڈگری میں شامل کر دیاہے، انڈر گریجویٹ ڈگری کیلئے 9ہفتوں کی انٹرن شپ لازمی قرار دے دی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ انڈر گریجویٹ کیلئے ایکسٹرا کریکولر اور انٹرپنیورشپ شامل کیا ہے،ڈگری کیساتھ پریکٹیکل ورک کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسرز نہ ہونے کے باوجود پی ایچ ڈی میں داخلے دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 50فیصد کورسز یونیورسٹی کے اندر اور ریگولر پروفیسرز ہونا لازمی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی میں ایم ایس ایم فل کی شرط ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :