پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام
سعید اکبر خان کاکڑ اور نصیب وطن پال میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،مقررین کا مطالبہ
بدھ 20 جنوری 2021 23:57
(جاری ہے)
مظاہرین نے مختلف بازاروں میں گشت کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعید اکبر خان کاکڑ اور پارٹی کے سینئر رہنما نصیب وطن پال کو اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد نے اغوا کیا اور ان پر فائرنگ کی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،مقررین نے مطالبہ کیا کہ سعید اکبر خان کاکڑ اور نصیب وطن پال میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، انھوں نے کہا کہ ایک خاص سازش کے تحت پورے صوبے اور بالخصوص جنوبی پشتونخوا میں سماج دشمن عناصر اور اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد نے عوام کا جینا حرام کیا ہے اور ان عناصر کو حکومتی اداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے یہ سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ جو بھی حرکت کریں ان کو آزادی حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ چند ماہ سے ان عناصر نے بد امنی، بھتہ خوری اور چوری کا بازار گرم رکھا ہے جن کی وجہ سے عوام میں سخت بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور گزشتہ روز آل پارٹیز نے قلعہ سیف اللہ میں میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پشتونخوا میپ کی نمائندگی سعید اکبرخان کاکڑ نے کی جس نے اپنی تقریر میں ان عناصر کی صحیح نشاندہی کی جس پر ان سماج دشمن عناصر نے سعید اکبر خان کاکڑ اور نصیب وطن پال کو اغوا کر کے انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے رہنماوں اور کارکنوں کو اپنے قومی اہداف سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم مرعوب ھونگے، مقررین نے کہا کہ اغوا برائے تاوان اور سماج دشمن عناصر کو سٹبلشمنٹ ہمارے قومی رہنماوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں آے روز ان عناصر سے قومی رہنماوں بالخصوص پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف زہر اگلایا جارہا ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ لوچستان کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق اجلاس
-
حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی،صوبا ئی وزیر چوہدری شافع حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک کی ملاقات
-
سپیکر قومی اسمبلی کی گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں ڈرائیور کا رکشہ میں سوار لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی‘ مریم نواز
-
گزشتہ 24 گھنٹے، پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق1362زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.