ننکانہ صاحب‘ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری

جمعرات 21 جنوری 2021 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری،تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی کاروائیاں، اشتہاری ملزم کی فراری میں مدد کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم قاسم نے اشتہاری ملزم ثنائ اللہ کو فراری میں مدد کی،تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی چوکی پنڈوریاں کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی،منشیات فروش علی رضا رنگے ہاتھوں گرفتار، 510 گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر سانگلہ ہل میں مقدمات درج،ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ ہل بشارت علی، انچارج چوکی پنڈوریاں اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش،ایس ایچ او تھانہ صدر بشارت علی نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فراری میں مدد کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب ہیں،منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرتی ناسور ہیں،ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :