کینیڈا میں رنگت کی وجہ سے دہشتگرد کے کردار دئیے جاتے تھے، احد رضامیر
جو ڈراما سیریل ’’یہ دل میرا‘‘، ’’یقین کا سفر‘‘، ’’عہد وفا‘‘ اورفلم’’پرواز ہے جنوں‘‘ میں بہترین اداکاری کرکے خود کو منواچکے ہیں
جمعرات 21 جنوری 2021 13:35
(جاری ہے)
احد رضامیر کو ان کے کام کی وجہ سے جتنا زیادہ پسند کیاجاتا ہے وہیں انہیں نیپوٹزم کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے۔
حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں احد رضا میر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ایسے ڈاکٹرز بھی توموجود ہیں جن کے بچے ڈاکٹرز ہی بنتے ہیں، لوگوں کی نسلیں فوج میں ہوتی ہیں، سیاست میں ہوتی ہیں انہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن جیسے ہی ایک اداکار کا بچہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو سب کہنے لگتے ہیں اوہ نیپوٹزم(اقربا پروری)۔احد رضامیر نے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے یار میرے خیال سے میں محنت کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ میں محنت کروں کیونکہ مجھے یہی صحیح لگتا ہے۔اور مجھے لوگوں کی باتوں کا برا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کو سوال کرنے کا حق ہے وہ جو بھی کہتے ہیں انہیں کہنے کا حق ہے۔احد رضامیر پاکستان شوبز انڈسٹری سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرتے تھے تاہم انہوں نے 2015 میں پاکستان آکر کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ جب ان سے پاکستان آنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا پاکستان میں میری جڑیں ہیں ۔ میرے دادا اور والد اس انڈسٹری کا حصہ رہ چکے ہیں لہذا میں سمجھتاہوں یہ فطری تھا کہ اب یہاں کی انڈسٹری میں کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔لیکن ایک دوسری وجہ جو مجھے پاکستان کھینچ لائی وہ ’’رنگت‘‘ تھی۔ جانتا ہوں یہ بڑی عجیب وجہ ہے لیکن یہی حقیقت ہے یہ رنگت کا معاملہ تھا ۔ اگرچہ تھیٹر کی خوبصورتی یہ ہوتی ہے کہ وہاں رنگت اور ان سب چیزوں سے فرق نہیں پڑتا وہ سب کلر بلائنڈ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے ویسا کام کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا جو میں کرنا چاہتا تھا۔مجھے کینیڈا میں تھیٹر میں کام کے دوران مخصوص کردار ملتے تھے جو ایسے ہوتے تھے جیسے کہ آپ کو دہشتگرد کا کردار ادا کرنا ہے۔ آپ کو ایک مثالی ہندوستانی کا کردار دیا جاتا تھا ۔ جس پر میں کہتاتھا یار یہ وہ کام تو نہیں ہے جس کے لیے میں آیا ہوں۔ مجھے لگتا تھا یہ وہ چیز نہیں ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔ اور کردار میرے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ٹورنٹو میں کئی کرداروں کو انکار کیا۔ پھر میرے والد نے کہا تم پاکستان کیوں نہیں چلے جاتی اور پھر میں پاکستان آگیا۔واضح رہے کہ احد رضا میر گزشتہ برس اداکارہ سجل علی سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا شمار پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
-
سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.