واسا لاہور کی لیبارٹری کو آئی ایس او 17025 سرٹیفکیٹ جاری

جمعرات 21 جنوری 2021 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) واسا لاہور کی لیبارٹری کو آئی ایس او 17025 سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔پاکستان میں پانی کے اداروں میں پہلی لیبارٹری کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیشنل ایکراڈیٹیشن کونسل منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ واسا لیب کو آئی ایس او 17025 ملنا بہت بڑا اعزاز ہے۔واسا لیب عالمی معیار کے اسٹینڈرڈ کو فالو کرتی ہے۔ پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔