خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 21 جنوری 2021 16:29

خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے ارکان اسمبلی اور عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں کشمیر ڈے 5 فروری کی بجائے لاہور 4 فروری کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔5 فروری کو پی ڈی ایم روالپنڈی میں کشمیر ڈے کے حوالے سے مشترکہ جلسہ کریں گی ۔اجلاس میں کشمیر میں ہونے والے الیکشن اور ووٹر لسٹوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔