وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا پاکستان رینجرز سندھ ہیڈکوارٹر کا دورہ

رینجرز کی آپریشنل تیاریوں،مشرقی سرحد،سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی متعلق بریفنگ دی گئی

جمعرات 21 جنوری 2021 17:11

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا پاکستان رینجرز سندھ ہیڈکوارٹر کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعرات کو کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پرڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے ان کو خوش آمدید کہا۔وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو رینجرز کی آپریشنل تیاریوں،مشرقی سرحد،سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی متعلق بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشت گردی اور جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات اور امن و امان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔