ایم بی بی ایس میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج میں بے قاعدگیاں

سندھ ہائیکورٹ نے درخواستوں کی مزید سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی

جمعرات 21 جنوری 2021 17:11

ایم بی بی ایس میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج میں بے قاعدگیاں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج میں بے قاعدگیوں کے خلاف درخواستوں کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت متاثرہ طالب علم اور پی ایم سی کے وکیل ذیشان عبد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔پی ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم سی نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج سے متعلق فورم بنا دیا ہے۔

عدالت نے پی ایم سی کے وکیل سے سوال کیا کہ یہ فورم کہاں بنایا گیا ہی پی ایم سی کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ فورم اسلام آباد میں بنایا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ یہ بچے اسلام آباد کیسے جائیں گی پی ایم سی کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے مہلت دی جائے آج ہی جواب جمع کرا دوں گا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے اتنی گڑبڑ کی ہیں، آپ کے پاس صلاحیت ہی نہیں ہے کہ ٹیسٹ لیں، اتنے بلنڈرز کیئے ہیں آپ نے، اب آپ کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد جائیں، ہم نے فیصلے میں یہ تھوڑی کہا تھا کہ غلطیاں کریں۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اب بچے پانچ پانچ لاکھ روپے بھر کر اسلام آباد جائیں، اکیڈمک بورڈ بنانے کا کہا تھا کہ پیپر آوٹ آف سلیبس کیسے ہوا، 14 نمبرز کیسے دے رہے ہیں۔پی ایم سی کے وکیل نے اعتراف کیا کہ 14 سوال آوٹ آف سلیبس تھے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ سندھ حکومت کو ہم نے حکم دیا تھا کہ اس سے متعلق اپنا موقف بتائیں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم تو پالیسی بنا رہے ہیں، یہ 18 ویں ترمیم رول بیک کرنے جا رہے ہیں۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہر یار مہر نے کہا کہ ابھی 3 اسپتالوں پر قبضہ کرلیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہاں اسپتالوں کی بات نہیں ہو رہی ہے، یہ بتائیں پی ایم سی کا کیا ہوا عدالت نے کہا کہ 3 روز میں متاثرہ طالب علموں کا ریکارڈ اسلام آباد سے منگوا کر تصدیق کرائیں۔عدالتِ عالیہ نے درخواستوں کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :