وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات

ایک ارب 28کروڑ روپے کی لاگت سے کینال روڈ پر حکومت پنجاب کے میگا پراجیکٹ کشمیر پل انڈر پاس کا 80فیصد سے زائد کام مکمل

جمعرات 21 جنوری 2021 19:33

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ایک ارب 28کروڑ روپے کی لاگت سے کینال روڈ پر حکومت پنجاب کے میگا پراجیکٹ کشمیر پل انڈر پاس کا 80فیصد سے زائد کام مکمل کرلیاگیا ہے جو ٹریفک کی روانگی کے حوالے سے عوامی استفادہ کیلئے چالو حالت میں ہے جس کی تزئین و آرائش کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پل انڈر پاس کی تعمیر سے شہر کی 80فیصد آبادی اور تقریبا 12لاکھ گاڑیاں مستفید ہوں گی اور یہ انڈر پاس سگنل فری کوریڈوربننے سے ٹریفک کے مسائل کا فی حد تک حل ہونے میں مدد گار ثابت ہوگا۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کینال روڈ پر کشمیر پل انڈر پاس کے بقایا تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر ایف ڈی اے شاہد محمود اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے کشمیر پل انڈر پاس کے مختلف تعمیراتی حصوں کا معائنہ کیااور ہدایت کی کہ منصوبہ کے اردگرد لینڈ سکیپنگ سمیت تزئین و آرائش کے دیگر ڈئزائن پر تیز رفتار ی سے عملد رآمد کو یقینی بنایاجائے اس ضمن میں پی ایچ اے حکام سے قریبی رابطہ رکھیں ۔ انہوں نے زیر تعمیر سمپ ویل ، سلپ روڈز اور دیگر بقیہ کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ انڈر پاس کے قریب فالتو میٹریل اور بے جاسازو سامان کو اٹھا کر مکمل صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس مقام پر شہریوں کیلئے اچھے ماحول کا تاثر ابھرے ۔

انہوں نے تعمیراتی پائیداری جانچنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کیلئے زیر استعمال ہونے کے باعث منصوبے پر کڑی نظر رکھیں جو ہرقسم کے تعمیراتی نقائص سے پاک ہوناچاہئے تاکہ اسکی دیرپا بنیادوں میں کوئی کمی نہ رہے اور عوام لمبی مدت تک شہری ترقی کے اس منصوبے سے مستفید ہوسکیں ۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ سمپ ویل اور دیگر تنصیبات بجلی کا کنکشن حاصل کرلیاگیاہے جبکہ بقایاتعمیراتی کام کی تکمیل بھی تیزی سے جاری ہے ۔