تھوڑا صبر کرو، ابھی بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے، مریم نواز
آپ کو اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی؟ 7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے جبکہ تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو۔ نائب صدر مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم عمران خان کے اوپن سماعت کے چیلنج پر ردعمل
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جنوری 2021 19:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی؟ تھوڑا صبر کرو، اب تو بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے! اسی طرح فارن فنڈنگ کیس کے درخواستگزار بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابر کانجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 40 ہزار لوگوں کی تفصیلات جعلی ہیں، ہمارا کیس 2009ء سے 2013ء تک کی فنڈنگ اور اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے ہے، جبکہ پی ٹی آئی 2017 سے 2019ء کو شامل کررہی ہے۔
اس لیے سپریم کورٹ مجھے بلائے میں عدالت کوحقائق بتاؤں گا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماء چودھری منظور نے وزیراعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کی براہ راست کوریج کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ اور تمام کیسز کی تحقیقات لائیو کی جائیں، اب بیان یوٹرن نہیں بلکہ لائیو کوریج کے بیان پر قائم رہیں، مطالبہ کرتے ہیں کرپشن ریفرنسز کی انکوائری اور احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بھی لائیو نشر کی جائے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورہ وزیرستان میں اپوزیشن کو چیلنج کیا تھا کہ میں چاہتا ہوں پتا چلے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کیسے ہوئی، دودھ اور دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے، فارن فنڈنگ میں ساری جماعتوں کے سربراہان کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے۔ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہونی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.