
ٹی وی ون کا دل نا امید تو نہیں ۔۔ معاشرتی مسائل پر بنائی گئی ڈرامہ سیریل۔ مقبولیت کے نئے ریکارڈ
پرائیویٹ ٹی وی چینل ”ٹی وی ون“ سے پیر 18جنوری کورات 8بجے ایک ایسے ڈرامہ سیریل کا آغاز ہوا ہے جس نے پہلے بریک سے پہلے ہی ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی
جمعہ 22 جنوری 2021 12:11

دل نا اُمید تو نہیں نا کام ہی توہے ۔۔۔ لمبی ہے غم کی شام،مگر شام ہی تو ہے
کے پہلے مصرعے کو اس ڈرامہ سیریل کا مرکزی خیال اور ٹائٹل بنایا گیا ہے۔جس طرح فیض صاحب نے اپنی شہرہ آفاق نظم ”مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ“ میں بڑے کرب سے معاشرتی مسائل کی عکاسی کرتے ہوئے سماج کو متوجہ کیا تھا کہ ۔۔۔ لوٹ جاتی ہے اُدھر کو بھی نظر کیا کیجئے
آمنہ مفتی نے بھی خواص اور عوام کی نظریں معاشرے کے مظلوم کرداروں اور گھناؤنے مسائل کی طرف مبذول کروائی ہیں۔
(جاری ہے)
اس سیریل کے پروموز اور پہلی قسط سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں چائلڈ ابیوز،چھوٹی بچیوں کی شادی، عصمت فروشی اور”فقیر مافیا“کی لعنتوں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔
ٹی وی ون نے اس بار زیادہ بے باکانہ انداز میں ایسا منفرد ڈرامہ سیر یل پیش کرکے سماجی ذمے داری اور اخلاقی جرأت کا مظاہر ہ کیا ہے۔موضوع کی اہمیت کے ساتھ ساتھ آمنہ مفتی کی اس زبردست کاوش کی ڈرامائی تشکیل میں بھی بھرپور مصالحہ استعمال کیا گیا ہے۔اس کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، نعمان اعجاز، نوید شہزاد، عمیررانا، وہاج علی اور عدنان شاہ ٹیپو جیسے بڑے نام شامل ہیں۔جبکہ کاشف نثار جیسے بہترین ڈائریکٹر نے اپنی صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے۔کہتے ہیں کہ ”پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں“۔۔۔سو اس ڈرامائی پوت کے پاؤں بھی پہلی قسط کے پالنے میں نظر آگئے ہیں۔
پہلی قسط میں یمنیٰ زیدی، عمیر رانا،یاسرہ رضوی، نویدشہزاد، سمعیہ ممتاز اور عدنان شاہ ٹیپو کی زبردست پرفارمنس قابلِ ستائش ہے مگر خاص طور چائلڈ اسٹارز نے بھی شاندار ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ڈرامے کے جاندار اسکرپٹ،عمدہ اداکاری اور ماہرانہ اداکاری آنے والے دنوں میں ناظرین کی بہت بڑی تعدادکو یہ ڈارمہ دیکھنے رہنے پر مجبور کردے گی۔
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات میں جنسی مظالم سے نسلیں متاثر ہوتی ہیں، یو این
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں بڑھتے جانی نقصان پر یو این کو تشویش
-
نگرانی اور جوہری توانائی کا پرامن استعمال: ایران میں آئی اے ای اے کا کردار
-
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز ہو گئے
-
موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟
-
بارشوں کا سیزن ہونے کے باوجود آبی ذخائر میں تشویش ناک کمی
-
سلامتی کونسل: غربت کا خاتمہ ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کے ساتھ، گوتیرش
-
غزہ: امدادی اداروں کے خدشات گھنٹوں میں حقیقت بننے کا خطرہ
-
جماعت اسلامی کا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر اور اسٹیبلشمنٹ صیہونی لابی کے نرغے میں ہیں، امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے
-
سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاونٹ بند،بجلی و گیس کنکشن کاٹنے کا فیصلہ
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں کی عام نیلامی کا عمل شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.