سعودی عرب میں شدید سردی نے پہاڑ پر پانی جما دیا

جبل اللوز نامی پہاڑ پر درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 22 جنوری 2021 14:05

سعودی عرب میں شدید سردی نے پہاڑ پر پانی جما دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جنوری2021ء) سعودی عرب کا شمار دُنیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے۔ یہاں کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پر دُنیا بھر کے مقابلے میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی جاتی ہے۔ تاہم گزشتہ دو تین سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد سعودی عرب میں اچھی خاصی ٹھنڈ بھی پڑنا شروع ہو گئی ہے۔سعودی عرب میں اس بار موسم سرما میں ریکار ڈ سردی پڑ رہی ہے۔

اللہ کی قدرت ایسے صحرائی مقامات پر بھی برف باری کروا رہی ہے جہاں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا یا دہائیوں پہلے ہوا تھا۔سعودی عرب میں شدید سردی کے باعث مشہور پہاڑ پر پانی جم گیا ہے۔ ایک مقامی باشندے نے صبح کے وقت جمے ہوئے پانی کی وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی ہے۔ سعودی نوجوان العطوی نے بتایا کہ ساری رات کی ٹھنڈک کے باعث جبل اللوز نامی پہاڑ پر پانی جم گیا۔

(جاری ہے)

جو اگلے روز ڈیڑھ بجے تک جما رہا۔عربی میں اللوز کا لفظ بادام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس پہاڑ پر بادام کے درخت سینکڑوں کی گنتی میں ہونے کے باعث اسے جبل اللوز یعنی بادام کا پہاڑ کہا جاتا ہے۔العطوی نے بتایا کہ جب یہاں کے مکین صبح سو کر اُٹھے تو ہر طرف پانی جما ہوا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ پچھلی کئی دہائیوں میں ایسا نظارہ کم ہی دیکھنے میں آیا ہو گا۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں حائل کے صحرائی علاقے میں پچاس سال بعد برف باری نے زمین کو پوری طرح سفیدی سے ڈھک لیا تھا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودیہ کے مغرب میں واقع پہاڑی علاقے کوہ الشفا میں بھی گزشتہ دو روز سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پہاڑوں کی چوٹیاں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ سعودی عسیر ریجن میں پچاس سال بعد برف باری ہوئی ہے اور اتنی زیادہ ہوئی ہے کہ سڑکیں، درخت اور گھر برف سے ڈھک گئے ہیں۔

یہ علاقہ جنوب مغرب میں واقع ہے۔ برفباری نے مقامی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔بلکسمر کے باسیوں نے برفبار یکے مناظر کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ موسمیات کے ماہرین اور بزرگوں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔بللموسمیات کے ماہر سمیر الاسمری نے بتایا کہ سوموار کی صبح علاقے برفباری ہوئی جس سے درجہ حرارت منفی ہوگیا۔ یہاں 50 برس میں پہلی بار یہ منظر دیکھنے کو ملا ہے۔ الاسمری نے کہا کہ بللسمر شہر میں تقریبا ایک ہفتے سے روزانہ بارش ہورہی ہے۔ اکثر یہاں کا مطلع ابر آلود رہتا ہے۔