3 امریکی بینکوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بینک اکاؤنٹس بند کردیے

امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد فلوریڈا بینک سمیت تین بینکوں نے ٹرمپ کے اکاونٹس بند کیے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 22 جنوری 2021 23:59

3 امریکی بینکوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بینک اکاؤنٹس بند کردیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری2021ء) امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملہ کرنے کے بعد تین بینکوں نے ٹرمپ کے اکاونٹس بند کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تین امریکی بینکوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کاروباری اکاؤنٹس بند کر دیے، بینکوں کی جانب سے یہ کارروائی امریکی پارلیمنٹ پر 6 جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز فلوریڈا کے ایک بینک یونائیٹڈ نے بھی ٹرمپ کے تمام اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد فلوریڈا بینک بھی ان اداروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنھوں نے سابق امریکی صدر کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

بینک یونائٹیڈ نے اکاؤنٹس بند کرنے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ کاروباری معاملات ختم کر دیے گئے ہیں، واضح رہے کہ ٹرمپ کے یونائیٹڈ بینک میں 2 منی مارکیٹ اکاؤنٹس تھے جن کی مالیت 51 لاکھ سے ڈھائی کروڑ ڈالر کے درمیان ہیں۔

اس سے قبل نیویارک کے سگنیچر اور ڈوئچے بینک بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ مستقبل میں کوئی کاروبار نہیں کریں گے، خاص طور سے سگنیچر بینک نے تو ٹرمپ اور ان کے کانگریس حامیوں کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہوں۔ واضح رہے کہسوشل میڈیا کمپنیوں نے واشنگٹن میں احتجاج کا دفاع کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس24 گھنٹوں کیلئے بلاک کر دیئے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ نے امریکی صدر کے اکاؤنٹس بلاک کر دیےتھے۔ٹویئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بارہ گھنٹوں کیلیے لاک کیا۔ ٹویٹر نے امریکی صدر کے اکاونٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔صدارتی انتخابات قبول نہ کرنے اور حامیوں کو تشدد کیلیے امریکی صدر کے تین ٹویٹس بھی ہٹائے گئے۔انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ ٹویٹر پر متنازعہ بیانات سے بعض باز نہ آئے تو اکاونٹ مستقل بلاک کر دیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کا دفاع کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ ایسے واقعات تب ہوتے ہیں جب عوام کو انتخابات میں ان کے فتح سے دوررکھا جاتا ہے۔جبکہ فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اکاؤنٹ پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔