چین تو کیا ہم کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے،بھارتی وزیر دفاع نے ہاتھ کھڑے کر دیے

کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ کبھی کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا،راج ناتھ سنگھ

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 23 جنوری 2021 06:33

چین تو کیا ہم کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے،بھارتی وزیر ..
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جنوری2021ء) گزشتہ ایک ہفتے سے سٹیلائٹ کی ایک تصویر وائرل ہے جس سے متعلق امریکی خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے انڈیا کی ریاست ارون چل پردیش پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں سینکڑوں گھر بسا لیے ہیں اور انڈیا کو اس سلسلے میں ہزیمت اٹھانا پڑی ہے کہ وہ بے بس ہے اور چین کا مقابلہ نہیں کر ہا رہا۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے انڈیا کے نجی ٹیلی ویژن کی خاتون اینکر نے اپنے پروگرام میں بیٹھے انڈیا کے ڈیفنس منسٹر راج ناتھ سنگھ سے سوال کیا کہ کیا ہم چین کے ساتھ جنگ کر سکتے ہیں ایسا کوئی آپشن ہے ہمارے پاس۔

اس پر منسٹر نے کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ آپ نے کیسا سوال مجھ سے پوچھ لیا۔ایسا سوال آپ مجھے سیک کرکیسے سکتی ہیں،انڈیا کبھی بھی جنگ نہیں چاہتا،بلکہ بھارت نے کبھی کسی ملک کے ساتھ جنگ نہیں کی اور نہ ہی کسی ملک کے ساتھ جنگ کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت امن کا ملک ہے ا ور شانتی سے رہنا چاہتا ہے۔آج تک بھارت نے کبھی کسی ملک کی زمین کے ایک انچ ٹکڑے پر بھی قبضہ نہیں کیااور نہ کبھی جنگ شروع کی،بھارت کی تاریخ میں آج تک بھارت نے کبھی دنیا کے کسی ملک کی زمین پر قبضہ نہیں کیا۔

اس پر اینکر نے دوبارہ سوال کیا کیا چین کے ساتھ جنگ کا آپشن بھی ہمارے پاس نہیں ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم جنگ کر جائیں گے۔اس پر بھی راج ناتھ سنگھ نے بھیگی بلی بنتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔ہم کسی ملک کے ساتھ جنگ نہیں سوچ سکتے۔ہم نے کبھی کسی کی زمین پرقبضہ نہیں کیانہ ہی کبھی کسی پر حملہ کیا۔لیکن اگر کوئی اور ملک بھارت پر چڑھائی کرتا ہے تو پھر بھارت کو وہی جواب دینا چاہیے جو اسے دینا چاہیے،یعنی راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم چین یا کسی بھی اور ملک کے ساتھ کسی صورت جنگ نہیں کریں گے کیونکہ جنگ اور اندر گھس کر مارنا تو بھارت کی صرف فلموں میں ہی دکھایا جاتاہے وگرنہ میدان میں تو ابھی نندن کو بھی پاکستانی ایئرفورس چائے پلا کر گھر بھیجتی ہے اور چین بھی لداخ کے مقام پر بھارتی فوجیوں کی خوب درگت بناتا ہے۔