افغانستان ،ازبکستان کے ساتھ بینکنگ معاہدوں پر کام جاری ہے ‘ عبد الرزاق دائود
مقامی سطح پر تیار نہ ہونے والے خام مال پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کردی جائے گی ‘ مشیر تجارت
ہفتہ 23 جنوری 2021 15:21
(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ تجارتی خسارہ معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، ریفنڈز کے اجراء کا عمل بھی بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا حال ہی میں ریفنڈز سسٹم میں تکنیکی خرابی ہوئی مگر کاروباری برادری کو نوٹس جاری اور ان کے خلاف فضول کیسز رجسٹرڈ کردئیے گئے۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سپورٹنگ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل، چاول، حلال گوشت، انجینئرنگ سیکٹر وغیرہ کو بھی وہی مراعات دی جائیں جو ایکسپورٹس سے وابستہ دیگر شعبوں کو دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبہ میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور سرٹیفیکیشن کی سہولیات بہتر کی جائیں۔ میاں طارق مصباح نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات زیادہ تر ٹیکسٹائل، چاول اور چند دیگر شعبوں پر منحصر ہیں، تجارت کے لیے نئی مصنوعات اور نئی منڈیوں پر توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جو خام مال مقامی طور پر تیار نہیں ہوتے ان پر ریگولیٹری ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی وغیرہ زیرو کردی جائے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان نے کہا کہ کاپر اور ایلومینیم کی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی عائد کی جائے تاکہ مقامی سطح پر انڈسٹری کے لیے انکی قلت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر برآمدات میں کئی گنا اضافہ کرنا ہے تو صرف ٹیکسٹائل سیکٹر پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.