بغداد میں گرین زون سیکیورٹی مستحکم کرنے کے لیے امریکی امداد

امریکی امداد بغداد کے بین الاقوامی گرین زون کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کی مثال ہے،سفارتخانہ

اتوار 24 جنوری 2021 15:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) عراقی شہر بغداد میں امریکی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ عراقی حکومت کو دارلحکومت کے گرین زون کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 20 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتخانے کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والے سپورٹ میں سول انجیئنرز کو ضروری مالی وسائل فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ بین الاقوامی زون میں داخلے کے راستوں کا از سر جائزہ لے کر اس سیکیورٹی زون میں داخلے کے لئے نئے داخلی دروازوں کی تعمیر کر سکیں۔

بغداد امریکی سفارتخانے میں ملٹری اتاشی بریگیڈئر جون ٹیکرٹ نے سیکیورٹی سروے کی رپورٹ متعلقہ اعلی فوجی حکام کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امداد بغداد کے بین الاقوامی گرین زون کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کی مثال ہے جس سے عراقی حکومت کے اہم کمپائونڈ کے امن کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ ماہ دسمبر کے دوران عراق میں امریکی سفارتخانے نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ واشنگٹن عراق کی سلامتی کے لئے عراقی فوج کے ساتھ اپنے تعاون کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

سفارتخانے کے مطابق امریکا نے عراقی فوج کو تیس آرمڈ گاڑیاں فراہم کیں تاکہ اس گرین زون کی سیکیورٹی بہتر بنائی جا سکے جہاں پر خود امریکی سفارتخانہ بھی موجود ہے۔امریکا، عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشاں کو ملک میں امریکی اہداف پر حملوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔