زلفی بخاری کا سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کرنے کا اعلان

کوہ پیمائی کے شعبے میں مزید بہتری اور سہولتیں لے کر آئیں گے، پاکستان آنے والے کوہ پیماؤں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، معاون خصوصی

اتوار 24 جنوری 2021 21:45

زلفی بخاری کا سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کرنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپالی کوہ پیماؤں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی جس میں کوہ پیمائی اور ٹور ازم انڈسٹری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری نے غیرملکی کوہ پیماؤں کو کے ٹو سر کرنے پر خصوصی مبارک باد دی اور کوہ پیمائی اور سیاحتی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی لیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں مزید بہتری اور سہولتیں لے کر آئیں گے، پاکستان آنے والے کوہ پیماؤں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لائیں گے، سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے، سیاحت پر مبنی جامع روڈ میپ آئندہ ماہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :