گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملاقات

منگل 26 جنوری 2021 16:14

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے تقرری کے بعد رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور رکن صوبائی اسمبلی رابعہ اظفر نظامی بھی موجود تھیں۔ حلیم عادل شیخ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نئے قائد حزب اختلاف آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں۔ نئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئیے پارٹی منشور کے مطابق آواز بلند کرتا رہوں گا۔