چھوٹی مالیت کے اسٹام پیپرز عوام کو فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جلد عوام چھوٹے اسٹام پیپرز کی فراہم کردی جائیگی،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 17:27

چھوٹی مالیت کے اسٹام پیپرز عوام کو فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جلد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چھوٹی مالیت کے اسٹام پیپرز عوام کو فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ اسٹام پیپرز کی قلت کراچی میں چھپائی کے باعث تھی لیکن اب ہم کل سے وافر مقدار میں اسٹام پیپرز کو عوام کو فراہم کروائینگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد حنیف بھٹہ نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ ہم جہلم کی تمام تحصیلوں جن میں دینہ، سوہاوہ پنڈدادنخان کو اسٹام پیپرز کا مکمل کوٹہ فراہم کرتے ہیں جس کو پر عملدرآمد کروائینگے اس موقع پر ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹو مرزا نثار کے علاوہ اختر بیگ ،محمد اکبر اور ذوالفقار احمد بھی شامل تھے انہوں نے تمام اسٹام فروشوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اسٹام پیپرز کے حصول کے بارے میں مشکلات بتائی گئیں جس پر انہوں نے کہاکہ آپ کی تمام شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائیگا جبکہ صحافیوں کی طرف سے تنقید برائے اصلاح کو ہم خوش آئند سمجھتے ہیں جس کو ہم عملدرآمد کرکے اس کو یقینی بنائینگے اور عوام کی مشکلات حصل کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :