توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو نوٹس جاری

بدھ 27 جنوری 2021 12:42

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق چیف فارمیسی ٹیکنیشن محبوب حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسے والدہ کے علاج کے لیے دس لاکھ ادا نہ کیے گئے ،عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھجوا دی ۔

فاضل عدالت کی8 دسمبر 2020 کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔استدعا ہے کہ عدالت ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔