زارا نور عباس نےبالی وڈ فلم” وائٹ ٹائیگر“ میں راج کمار رائو کی پرمارمنس کو سراہا

بدھ 27 جنوری 2021 13:33

زارا نور عباس نےبالی وڈ فلم” وائٹ ٹائیگر“ میں  راج کمار رائو کی پرمارمنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2021ء) اداکارہ زارا نور عباس  نےبالی وڈ اداکار راج کمار رائو کی فلم” وائٹ ٹائیگر“ میں ان کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شییئر کیا اور اسے ماسٹر پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب یہ فلم ضرور دیکھیں، جس پر راج کمار رائونے ان کا شکریہ ادا کیا۔ زارا نور عباس ڈرامہ سیریل” زیبائش“ میں دکھائی دی تھیں جس میں ان کے کام کو شائقین کی جانب سے کوئی خاص پذیرائی حاصل نہ ہو سکی جس کے بعد انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار کے انتخاب کو ایک غلطی قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :