تمام صنعتوں کو یکساں ریٹ پر بجلی وگیس دی جائے‘پیاف

بجلی کے نرخ زائد ہونے سے پیداوار ی لاگت زیادہ ہے جسے کم کرنا ضروری ہے ‘میاں نعمان کبیر

بدھ 27 جنوری 2021 14:33

تمام صنعتوں کو یکساں ریٹ پر بجلی وگیس دی جائے‘پیاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ جنرل انڈسٹری کو ٹیکسٹائل ریٹ پر بجلی اور گیس ملنی چاہیے ، گھریلو اور کمرشل صارفین اور جنرل انڈسٹری کو چھ ڈالر پر ایل این جی ملنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی مقاصد کے لئے مہنگی بجلی مہنگی پیداوار کا باعث ہے ، مختلف سرچارج سمیت 9قسم کے ٹیکسز سے بجلی مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔ٹیکسٹائل کو 10روپے فی یونٹ اور دیگر اندسٹری کو 18 روپے فی یونٹ تک بجلی دینا ناانصافی ہے۔