براڈشیٹ میں ملوث کردار حکومت کا حصہ ہے، تحقیقات کمیٹی مذاق ہے، اسفندیارولی خان
بدھ 27 جنوری 2021 20:56
(جاری ہے)
واٹس اپ فیصلوں اور جے آئی ٹیز کا معاملہ ابھی عوام بھولے نہیں کہ حکومت ایک اور متنازعہ کمیٹی بنارہی ہے۔
عدلیہ کو بھی اس بات کا نوٹس لینا ہوگا تاکہ ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی جائے ۔ انہوں نے ایک بار پھر عمران خان اور انکی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ واقعی احتساب کرنا ہے تو اسفندیارولی خان اور عمران خان سے احتساب کا آغاز کیا جائے، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا۔ فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنے والے دوسروں کے احتساب کی بات کررہے ہیں۔ یہ احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ یوٹرن خان نے ایک اور یوٹرن لے کر اپنی عادت برقرار رکھی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کہنے والا عمران نیازی آج اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کی منظوری دے رہا ہے۔ اے این پی روز اول سے یہی کہہ رہی ہے کہ ان مسلط حکمرانوں کو حکمرانی کی سمجھ بوجھ نہیں اور نہ ہی یہ ملک چلانے کے اہل ہیں۔ پاکستان کو بدنامی ، ناکامی، تنہائی اور عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسادیا گیا ہے۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید خود نیب کے وکیل رہ چکے ہیں، انہیں اخلاقاً اس کمیٹی کی سربراہی سے انکار کردینا چاہئیے کیونکہ اس سے انکی ذات کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے وقار پر بھی انگلیاں اٹھے گی۔ اس سے پہلے بھی ایک جج صاحب ڈیم ڈیم کی گردان کرتے نہیں تھکتے تھے۔ آج کل وہ جج بھی نظر نہیں آرہا جس نے عمران نیازی کو صادق اور امین قرار دیا تھا۔ڈیم بابا نے فنڈز اکھٹے کئے، چوکیداری کے دعوے کرنیوالا اب دنیا بھر کے مزے لوٹ رہا ہے۔ اپوزیشن مخالف تحریک پی ڈی ایم کے حوالے سے اے این پی سربراہ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے تک ساتھ دے گی۔پی ڈی ایم میں اختلافات کی گردان کرنے والے سن لیں، یہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.