لوئر تناول میں پٹیاں چمک میرا کے مقام پر سمال ڈیم کے لئے فنڈز کی منظوری کے بعد ٹینڈر جاری

جمعرات 28 جنوری 2021 13:20

لوئر تناول میں پٹیاں چمک میرا کے مقام پر سمال ڈیم کے لئے فنڈز کی منظوری ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) لوئر تناول میں پٹیاں چمک میرا کے مقام پر سمال ڈیم کیلئے ایک ارب 13 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری کے بعد ڈیم کے تعمیراتی کام کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر قلندر لودھی نے قبل ازیں بھی  لوئر تناول تحصیل، لوئر تناول ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج اور شیروان روڈ کو پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی کے حوالہ کرنے سمیت ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں جیسے میگا پراجیکٹس دیکر حق نمائندگی ادا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب اس میگا پراجیکٹ کے بعد تو مخالفین پر سکتہ طاری ہو گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سمال ڈیم خیبر پختونخوا کے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لوئر تناول میں پٹیاں چمک میرا کے مقام پر سمال ڈیم کیلئے ایک ارب 13 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری کے بعد ڈیم کے تعمیراتی کام کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ عوامی حلقوں نے تناول کیلئے متعدد میگا پراجیکٹس منظور کروانے پر صوبائی وزیر مال قلندر لودھی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ قلندری لودھی نے اپنا حق نمائندگی ادا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :