وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے (ن) لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کی ملاقات،وزیراعلیٰ کو کورونا سے صحت یابی پرمبارکباد دی

میرے دروازے آپ کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں،نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمت کی ہے اورکرتے رہینگے‘عثمان بزدار

جمعرات 28 جنوری 2021 19:22

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے (ن) لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کی ملاقات،وزیراعلیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود نے ملاقات کی۔ ایم پی اے کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خیریت دریافت کی اور انہیں کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی۔ کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیک تمناؤں کے اظہار پر کاشف محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے آپ کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔

نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمت کی ہے اورکرتے رہیںگے۔ تنقید برائے تنقید کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے اور پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مقامی سطح پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہرشہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

بہاولنگر کیلئے بھی خصوصی پیکیج دیا جائے گا اور میں خود جلد بہاولنگر کا دورہ کروںگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری کی نہیں بلکہ ترقی کی سیاست ہوگی۔ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالے عناصر تنہا ہوچکے ہیں اور عوام میں ایسے لوگوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نفیس طبع شخصیت کے مالک ہیں،مل کر خوشی ہوئی۔