شیرانی میں شجرکاری مہم کا آغاز،60ہزارپودے لوگوں میں مفت تقسیم کریں گے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 فروری 2021 16:02

شیرانی میں شجرکاری مہم کا آغاز،60ہزارپودے لوگوں میں مفت تقسیم کریں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد رمضان پلال نے کہا ہے پلان فار پاکستان منصوبے کے تحت شیرانی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ہے 60ہزار پودے لوگوں میں مفت تقسیم کریں کریں گے اس سلسلے میں شیرانی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب سےڈپٹی کمشنرشیرانی محمد رمضان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا عزم ہے کہ ملک بھر میں شجرکاری کرکے جنگلات کی کمی پر قابو پایا جائے اور  ہر بشر دو شجر پالیسی کے تحت ہر آدمی دو درخت ضرور لگائے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل اور امریکہ کے بعض ریاستوں میں جنگلات کی شرح 80 فی صد تک ہے جس کی بدولت دنیا بھر کے لوگ تازہ آکسیجن حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد رمضان پلال نے مزید کہا کہ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ اگر قیامت بر پا ہو اور اسرافیل بانسری بجائے اس وقت بھی پودا لگانا نہیں چھوڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانا انسانی زندگی کی بقاء کیلئے نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ان کو جو پودے مفت دئے جاتے ہیں ان کو نہ صرف لگائے بلکہ اس کی پرورش بھی ضرور کرے تاکہ یہ پودے کامیاب ہوجائے۔ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد رمضان پلال نے کہا کہ اس سال ہم لوگوں کو 60 ہزار پودے مفت دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پھل دار پودے بھی لوگوں میں تقسیم کررہے ہیں تاکہ درختوں کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم سکول کے طلبا، بچوں، عوام اور عام لوگوں کے ساتھ باہمی تعاون سے یہ پودے لگارہے ہیں تاکہ اس مہم میں لوگوں کو شامل کرکے اسے کامیاب بنایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد رمضان پلال نے کہا کہ پہلے زمانے میں اتنا سیلاب نہیں آتا تھا اب جنگلات کی کمی کی وجہ سےزیادہ سیلاب آرہے ہیں انہوں نے کہا کہلوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ضرور ایک، دو پودے لگائے تاکہ جنگلات کی کمی کو پورا کیا جاسکے اور ہم  قدرتی آفات میں نقصانات سے بچ سکے۔ بعد میں مہمانوں سے پودے بھی لگوائے گئے۔