گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل سے مالی اختیارات واپس لے کر سینئر انسٹرکٹر طارق عزیز کو دے دیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2021 17:50

گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل سے مالی اختیارات واپس لے کر سینئر انسٹرکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل سے مالی اختیارات واپس لے لیے گئے جبکہ یہ اختیارات سینئر انسٹرکٹر طارق عزیز کو دیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل واحد علی کا سٹاف کیساتھ ساتھ طلباء و طالبات کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیوجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز راولپنڈی ڈویژن کو ایک مراسلہ نمبرDDC/JLM(ESTB)-302/2021/122لکھا ہے کہ واحد علی پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس سے مالیاتی امور واپس لیکر سینئر انسٹرکٹر طارق عزیز کو دینے کی سفارش کی ہے یہ اختیارات چھ ماہ تک جب تک نئے پرنسپل یہاں پر ٹرانسفر نہیں ہوتے یہ اختیارات سینئر انسٹرکٹر طارق عزیز کے پاس ہی رہے گے۔