دبئی میں برقع پہن کر چوری کرنے والا شخص گرفتار

اطلاع پرپولیس فوری طور پر بنگلے پر پہنچی تو چور ایک تیز دھار آلے سے لاکر کو کھول رہا تھا،بیان

منگل 23 فروری 2021 16:08

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) دبئی میں پولیس نے برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی پولیس کے مطابق برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والا شخص یورپی باشندہ تھا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے بنگلے میں چوری کرنے کے لیے عبایہ اور نقاب کا استعمال کیا تھا۔

چوری کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر بنگلے پر پہنچی تو چور ایک تیز دھار آلے سے لاکر کو کھول رہا تھا۔

(جاری ہے)

فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوا کہ چور نے لاکر کو کاٹنے کے لیے ایک چھوٹی آری کا بھی استعمال کیا جس سے تانبے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بکھر گئے تھے۔پولیس نے تحقیقات کے دوران چند مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی اس دوران ایک ملزم کے گھر سے عبایہ اور نقاب برآمد ہوا۔ جب وہ بنگلے میں آرے سے لاکر کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا تو تانبے کا ایک ٹکڑا اس کے برقع پر لگا جس کی وجہ سے پولیس باآسانی ملزم کے پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق ثبوت سامنے آنے کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

متعلقہ عنوان :