میکسیکومیں فوجی طیارہ گر کر تباہ، چھ اہلکار ہلاک

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45ایکس آر ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا ،وزیردفاع

منگل 23 فروری 2021 16:08

میکسیکومیں فوجی طیارہ گر کر تباہ، چھ اہلکار ہلاک
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) میکسیکو میں فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترنے پر اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45ایکس آر ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا جس کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔