صوابی،قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

منگل 23 فروری 2021 21:57

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ راحد سکنہ گوگا بونیر نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے سوتیلی ماں مسماة (ب) دختر محمد ولی سکنہ دیوانہ بابا بونیر نے دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ ان کی والد شمس الا سلام پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی ہے پر مولی پولیس نے مقتول کی بیوہ کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء محمد عثمان سکنہ مامتہ نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی احمد علی پر مبینہ طور پر عبدالباسط نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے ۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔