عمران خان کا دورہ سری لنکا، مقامی مسلمانوں کا اپنی حکومت کے خلاف احتجاج
مقامی مسلمانوں کی جانب سے سری لنکن حکومت کی کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی پالیسی کے خلاف احتجاج، ’وزیراعظم کے بیان کو عزت دو‘ ، مظاہرین کے پلے کارڈز
شہریار عباسی
منگل فروری
21:42

(جاری ہے)
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے جہاں ان کا استقبال سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی آمد پر مقامی مسلمانوں نے اپنی حکومت کے خلاف کولمبو میں سخت احتجا ج کیا۔مقامی مسلمان کورونا سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف کئی کافی عرصے سے احتجاج کررہے ہیں۔ سری لنکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی میتوں کو جلانے کی پالیسی ہے تاہم مذہب اسلام میں مردے کو دفنایا جاتا ہے اور مسلم شخص کی میت کو جلانے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ مقامی مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں مسلمانوں کی میت ہمارے حوالے کی جائیں تاکہ ان کی مذہبی طریقے سے تجہیزو تدفین کی جائے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی یہ بات واضح کرچکا ہے کہ کورونا سے جاں بحق شخص کو دفنایا جائے یا جلایا جائے اس سے کورونا کے پھیلنے یا اس سے محفوظ رہنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں تاہم اس کے باوجود بھی سری لنکا کی حکومت کی جانب سے جلانے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے کویت میں جزوی کرفیو نافذ
-
نیوزی لینڈ میں مقیم مسلمان خوف و ہراس کا شکار
-
خوفناک زلزلے نے نیوزی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا
-
ابوظبی کا مشہور ریسٹورنٹ فوڈ سیفٹی رولز کی خلاف ورزی پر بند کروا دیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں اس بار روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟ پہلے روزے کی تاریخ کی پیش گوئی بھی کر دی گئی
-
ارب پتی جاپانی شخص کا آٹھ افراد کو چاند کی سیر کرانے کاا علان
-
بھارت،بیٹی کا سر تن سے جدا کرکے سڑک پر پھرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عرب جدوجہد شیلڈ سے نوازدیاگیا
-
روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے،برطانوی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن
-
سعودی عرب میں ویکسین کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ ہونے لگا
-
جاپان میں ہنگامی حالت میں توسیع کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا
-
دُبئی میں ڈکیتی کرنے والے کی حماقت نے اسے گرفتار کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.