آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا ریسکیو 15 کا دورہ ، مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل کی

ریسکیو 15 شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ،کال موصول ہونے پر متاثرہ شخص کو فوری مدد فراہم کی جائے، آئی جی

بدھ 24 فروری 2021 15:58

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا ریسکیو 15 کا دورہ ، مختلف شعبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ریسکیو 15 کا دورہ کیا اور ریسکیو 15 کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے ریسکیو 15 کے کام اور کارکردگی کے بارے میں بریف کیا ۔ آئی جی نے کہاکہ ریسکیو 15 شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ،کال موصول ہونے پر متاثرہ شخص کو فوری مدد فراہم کی جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ہمارا اولین فرض شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔