پی ٹی آئی رکن اسمبلی ملیحہ علی اصغر کا سینیٹ الیکشن میں نظر انداز کرنے کا شکوہ

بدھ 24 فروری 2021 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور رکن اسمبلی ملیحہ علی اصغر نے سینیٹ الیکشن میں نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملیحہ علی اصغر کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ہزارہ ریجن کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ نشستوں کا تناسب دیکھا جائے تو ہزارہ ریجن کو 3 نشستیں ملتیں، پارٹی کے تمام فیصلے پشاور سے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پشاور میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرکیوزیراعظم کو اپنا احتجاج ریکارڈکرایا۔