میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 6ماہی گیروں کو بچا لیا

جمعہ 26 فروری 2021 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اورماڑہ کے کھلے سمندر میں کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 6ماہی گیروں کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ جو کہ روٹین پیٹرولنگ پر سمندر میں موجود تھی، اس کو دن 11:30 بجے ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ال کھوکر نامی ماہی گیر کشتی جو کہ کراچی سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں اورماڑہ سے تقریباً 08 ناٹیکل میل دور مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے ، PMSA کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فوراًً روانہ ہوئی ، موقع پر پہنچ کر 6 ماہی گیروں کی جان بچائی ، ماہی گیر کشتی کے انجن کو مرمت کیا اور ماہی گیروں کو کھانا اور طبی امداد بھی دی ،بعد ازاں کشی کو واپس اورماڑہ روانہ کر دیا گیا ،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہی

متعلقہ عنوان :