پشاور ائیرپورٹ پر 4 سالہ بچہ موت کے منہ میں جانے سے معجزانہ طور پر بچ گیا

کراچی سے پہنچنے والی خاتون کے ہمراہ بچہ ایسکلیٹر سے گر گیا جسے قریب ‏کھڑے سی اے اے اہلکار نے چھلانگ لگا کر بچایا

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 فروری 2021 23:51

پشاور ائیرپورٹ پر 4 سالہ بچہ موت کے منہ میں جانے سے معجزانہ طور پر بچ ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2021ء) پشاور ائیرپورٹ پر 4 سالہ بچہ موت کے منہ میں جانے سے معجزانہ طور پر بچ گیا، کراچی سے پہنچنے والی خاتون کے ہمراہ بچہ ایسکلیٹر سے گر گیا جسے قریب ‏کھڑے سی اے اے اہلکار نے چھلانگ لگا کر بچایا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے ائیرپورٹ پر سیکورٹی اہلکار کی حاضر دماغی نے خوفناک حادثے کو ٹال دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کراچی سے پشاور پہنچنے والی خاتون کا بچہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچنے والی خاتون جب اپنے 2 بچوں کے ہمراہ طیارے سے اتر رہی تھی تو اس دوران اس کا سالہ بچہ اسکلیٹر سے گر گیا۔ قریب ‏کھڑے سی اے اے اہلکار نے بچے کو گرتا دیکھ کر چھلانگ لگائی اور بچے کو بچا لیا۔ اس موقع پر خاتون نے فوری آگے بڑھ کر سی اے اے اہلکار کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی بچے کی جان بچانے پر اہلکار کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :