یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی

جمعہ 26 فروری 2021 20:43

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پرکیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپی7 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے، اور موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔