شاہین شاہ آفریدی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر ترین بائولر بن گئے
پیسر نے یہ اعزاز 20 سال اور 326 دن کی عمر میں حاصل کیا
ذیشان مہتاب جمعہ 26 فروری 2021 20:19
(جاری ہے)
ملتان سلطانز نے 158 رنز کے ہدف میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو کرس لین شاہین شاہ آفریدی کی تیسری بال پر ہی بولڈ ہو گئے۔
ملتان سلطانز کو دوسرا نقصان جیمز وینس کا اٹھانا پڑا جو 5 رنز بنا کر سمٹ پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے تیسری وکٹ پر اچھی بیٹنگ کی، کپتان نے اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری بھی پوری کی، 83 کے مجموعے پر 55 رنز پر کھیلنے والے رضوان کا کیچ فخر زمان نے گرایا تاہم 76 رنز وہ شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ۔صہیب مقصود نے 35 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری بنائی اور17 ویں اوور کی دوسری گیند پر حارث رؤف کو چھکا رسید کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلا دی، ملتان سلطانز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھا نمبر حاصل کرلیا، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور کپتان سہیل اختر چوتھے اوور میں کارلوس بریتھویٹ کی گیند پر تب آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا سکور صرف 17 رنز تھا، سہیل اختر 12 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے اوپنر فخر زمان بھی اگلے اوور میں شاہنواز دھانی کی تیز گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 11 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے۔ محمد حفیظ اور جو ڈینلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین شراکت قائم کی، محمد حفیظ نے 27 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے رواں سیزن میں اپنی دوسری اور پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 8ویں نصف سنچری مکمل کی۔ کارلوس بریتھویٹ نے 31 رنز بنانے والے ڈینلی کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کرا دیا اور ٹیم کے لیے تیسری وکٹ دلائی،ڈینلی کے بعد 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر عثمان قادر نے خطرناک بلے باز ڈنک کو آؤٹ کردیا۔ محمد حفیظ نے3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے لیکن عثمان قادر نے 15 ویں اوور میں رن آؤٹ کرکے ان کی پیش قدمی روک دی۔ ڈیوڈ ویزے بھی جلد ہی آؤٹ ہوئے اور صرف 13 رنز کا حصہ جوڑا۔ سمت پٹیل نے شاہین آفریدی کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ میں ٹیم کی اننگز مکمل کی اور مقررہ اوورز میں قلندرز نے 6 وکٹوں پر157 رنز بنائے۔ سلطانز کے شاہنواز دھنی اور بریتھویٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ، سمت پٹیل 26 اور شاہین آفریدی 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ۔ میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان مرزا پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل خان، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.