کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 21554 رہ گئی

ملک بھر میں ایک ہزار 315 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے،33افراد چل بسے

ہفتہ 27 فروری 2021 13:41

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 21554 رہ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 21554 رہ گئی ہے جس میں سے 538 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ کی تشخیص کے لیے 39 ہزار 86 ٹیسٹ کئے گئے ، اس طرح اب تک ملک میں اس مرض کی تشخیص کے لیے 89 لاکھ 12 ہزار 918 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 315 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 817، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 3، بلوچستان میں 19 ہزار 38، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 147، اسلام آباد میں 44 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے 4 ہزار 956 کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 13 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اس طرح اب تک اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 406 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہے۔ جن میں سے ایک ہزار 538 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔