حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش

عرب اتحادی فوج کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ریاض کی جانب سے داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 فروری 2021 23:47

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو بیلسٹک میزائل ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری2021ء) حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش۔ عرب خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی گھناونی کوشش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے یمن سے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب سے تباہ کن بیلسٹک میزائل داغا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم عرب اتحادی فوج کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ریاض کی جانب سے داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس دوران سعودی عرب میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر بمبار ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کیلئے اپنے حملوں میں تیزی لائی ہے۔ تاہم سعودی اتحادی فوج کا دعویٰ ہے کہ مملکت کو نقصان پہنچانے کی ہر حوثی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنایا جاتا ہے۔