پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پٹرول کی قیمت میں 6روپے 22پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 78 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 28 فروری 2021 16:25

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

خبر کی تصحیح

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا پٹرول کی قیمت میں 6روپے 22پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 78 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز مسترد کردی، موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم نے قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے نوٹیفیکیشن کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم ..مزید پڑھیے

سابقہ خبر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 فروری2021ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6روپے 22پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے82پیسےفی لیٹراضافہ ہوا ہے۔ لائٹ ڈیزل 5 روپے 78 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :