وفاقی ہسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اتوار 28 فروری 2021 16:50

وفاقی ہسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) وفاقی ہسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ نے ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کی ہدایات جاری کر دیں، وفاقی ہسپتالوں میں موجود صحت کا عملہ ویکسین لگوانے سے انکار کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

پمز ہسپتال انتظامیہ نے رجسٹرہیلتھ ورکرز کو فوری ویکسی نیشن کی ہدایت جاری کردی اس حوالے سے پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ خیال رہے وزارت صحت نے وفاق میں کورونا ویکسی نیشن سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔وزارت صحت نے وفاقی ہسپتالوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سخت ہدایات جاری کی تھیں،اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :