ایمریٹس نے اکانومی کلاس میں پرائیویسی اور زیادہ جگہ کے حصول کے لئے نئی سہولت متعارف کرادی

ایمریٹس کے اکانومی کلاس کے صارف اب زیادہ بہتر انداز سے زیادہ جگہ کی گنجائش اور پرائیویسی کے لئے سفر میں متصل تین نشستوں کی خریداری کرسکتے ہیں

منگل 2 مارچ 2021 16:27

ایمریٹس نے اکانومی کلاس میں پرائیویسی اور زیادہ جگہ کے حصول کے لئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2021ء) ایمریٹس کے اکانومی کلاس کے صارف اب زیادہ بہتر انداز سے زیادہ جگہ کی گنجائش اور پرائیویسی کے لئے سفر میں متصل تین نشستوں کی خریداری کرسکتے ہیں۔ یہ نشستیں اکانومی کلاس کے تمام صارفین کو پیش کی جائیں گی جن کی مصدقہ بکنگ ہو۔ وہ صارفین یہ سہولت حاصل نہیں کرسکیں گے جنہوں نے نشستوں کی پری بک کروائی ہو کیونکہ یہ سہولت دستیابی پر مشروط ہے۔

خالی نشستیں پرواز کی روانگی سے قبل ایئرپورٹ کے چیک ان کاوٴنٹر پر خریداری کے لئے پیش کی جائیں گی جن کی لاگت 55 ڈالر سے 165 ڈالرز فی نشست ہوگی۔ پھر اس علاوہ فلائٹ سیکٹر کی بنیاد پر قابل اطلاق ٹیکسز بھی ہیں۔
ایمریٹس نے اس نئی سیٹ کی سہولت صارفین کے فیڈ بیک کی بنیاد پر متعارف کرائی ہے جس میں صارفین کو اکانومی کلاس میں پرواز کے دوران درکار اضافی پرائیویسی اور جگہ کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں وہ جوڑے بھی شامل ہیں جن کی خواہش ہے کہ پوری قطار (ایک قطار میں زیادہ سے زیادہ تین نشستیں ہیں) استعمال کریں، ایسے والدین جن کی گود میں شیر خوار بچے ہوں، یا پھر وہ افراد جو عالمی وبا کے دوران سفر کے لئے حفاظتی طور پر اضافی جگہ کے خواہاں ہوں۔
اس کے علاوہ ایمریٹس اکانومی کلاس کے صارفین کے لئے انکی سفری ضروریات کی بنیاد پر انہیں پسندیدہ نشست کے انتخاب کے لئے وسیع اقسام کی خدمات پیش کررہا ہے۔

ان میں ٹانگ رکھنے والی اضافی نشستیں، جڑواں نشستیں (نشستوں والی قطار)، ترجیحی نشستیں، ریگولر نشستیں شامل ہیں۔
یہ نشستیں ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com)، ایمریٹس کے رابطہ مراکز، ایئرپورٹ میں چیک ان، جہاز میں اور ٹریول ایجنٹ پارٹنرز کے ذریعے کے ذریعے بلامعاوضہ یا کچھ رقم کی ادائیگی پر دستیاب ہیں جس کا انحصار صارف کی ایمریٹس اسکائی وارڈز کی ٹیئر، کرائے کی قسم، روانگی کے وقت اور دیگر خصوصی ضروریات پر ہے۔


ایمریٹس نے ضروری سامان گھر لے جانے والے مسافروں کے لئے زائد سامان پر بھی فراخدلانہ رعایتیں متعارف کرادی ہے۔ یہ رعایتیں 35 فیصد سے 60 فیصد تک ہیں جن کا انحصار سیکٹر کی بنیاد پر ہے اور وہ لازمی پری بک ہوں اور ایمریٹس ڈاٹ کام کے ذریعے، رابطہ مراکز کے ذریعے یا ایمریٹس سیلز آفس میں پرواز کی روانگی سے چار گھنٹے قبل پہلے سے ادائیگی ہو۔ مزید معلومات کے لئے اسکی ویب سائٹ (emirates.com)وزٹ کریں۔
ایمریٹس ضروری وجوہات کے باعث سفر کرنے والے صارفین کے لئے سفر کے ہر مرحلے میں صحت و حفاظت کے اقدامات کی یقین دہانی کراتا ہے۔ ایئرلائن نے حال ہی میں دبئی ایئرپورٹ کے ذریعے صارفین کو کانٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی ہے۔