پی ٹی آئی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا ‘تر جمان پنجاب حکومت

پی ٹی آئی حکومت ملک میں صرف اور صرف آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا ر ہی ہے ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 3 مارچ 2021 12:16

پی ٹی آئی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا ‘تر جمان پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا،نیب سمیت تمام ادارے مکمل طور پرآ زاد ہیں، تحریک انصا ف حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی،پی ٹی آئی حکومت ملک میں صرف اور صرف آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا ر ہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپٹ سیاسی عناصر کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کر یگی ملک کو معاشی طور پر مضبوطی کیلئے کر پشن جیسے ناسور کو جڑوں سے ختم کر نا ہے جسکے لیے حکومت مکمل نیک نیتی کیساتھ کام کر رہی ہے۔ عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت ہر صورت اپنی ذمہ داری پوری کر یں گی۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ دن دور نہیں جب یہ اتحاد بھی ماضی کی طرح پارہ پارہ ہو جائے گا۔اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی کے پائیدار سفر سے خائف ہیں، اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی واویلا کر لیں حکومت مدت پوری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :