جاپان میں ہنگامی حالت میں توسیع کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا

جمعرات 4 مارچ 2021 15:43

جاپان میں ہنگامی حالت میں توسیع کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2021ء) جاپان کے وزیراعظم سُوگا یوشی ہِیدے  کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اور اسکے ہمسایہ شہروں کے لیے کورونا وائرس ہنگامی حالت کے نفاذ میں تقریبا دو ہفتوں کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے  متعلق ملک میں  کورونا وائرس سے نبٹنے کے نگران وزیر نِشی مُورا یاسُوتوشی اور وزیر صحت تامُورا نوری ہِیسا سے بات چیت کے بعد  میڈیا سے  گفتگو  میں بتایا کہ وہ  جمعہ کے روز ٹاسک فورس کے ایک اجلاس میں ماہرین کے پینل کی آرا کی بنیاد پر حتمی فیصلہ  کرئیں گے کہ ہنگامی حالت میں توسیع کریں یا نہیں ۔

انہوں نے کہا کے  ابھی انفیکشن کی تعداد کافی زیادہ کم نہیں ہوئی اس لیے حکومت متاثرہ صوبوں کے گورنروں سے مشاورت کرتے ہوئے صورتحال کے ٹھوس تخمینے کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کرے گی۔واضع رہے کہ ٹوکیو اور اس کے ہمسایہ شہروں  کاناگاوا، سائیتاما اور چیبا میں ہنگامی صورتحال کی  میعاد اتوار کے روز ختم ہونے والی ہے۔

متعلقہ عنوان :