سرگودھا، موسم بہار 2021کی شجرکاری مہم میں31لاکھ 71ہزار پودا لگائے جائینگے

جمعرات 4 مارچ 2021 16:52

سرگودھا، موسم بہار 2021کی شجرکاری مہم میں31لاکھ 71ہزار پودا لگائے جائینگے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) محکمہ جنگلات نے بتایا گیا کہ موسم بہار 2021کی شجرکاری مہم کیلئے پودوں کا ضلع سرگودہا کا ہدف 31لاکھ 71ہزار پودا مقرر کیاگیاہے جس میں سے اب تک 2لاکھ 12 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ ضلع خوشاب کے 28 لاکھ 11 ہزار کے ہدف کے برعکس 2لاکھ 65ہزار پودے لگائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بلین ٹری سونامی کے تحت ڈویڑن بھر میں 40لاکھ پودوں کی نرسریاں قائم کی گئی ہیں جبکہ خشک جنگلات میں پانچ لاکھ پودا کاشت کیا جائیگا۔

کنز رویٹر آف فاریسٹ نے بتایا کہ سال 2019-20 کے دوران بلین ٹریز فیز ون میں 53لاکھ 51ہزار 500 پودا کاشت کیا گیا ۔ انہوں نے بتایاکہ میاواکی جنگلات کے تحت 302پودے بھی لگائے جارہے ہیں جن میں گلاب ‘ چنبیلی‘ موتیا ‘ یوفوربیا کے پودوں کی چار چار تہیںاٴْگائی جارہی ہیں ۔کمشنر سرگودھانے محکموں کو نرسریوں او رپودوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :