انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی خدمات وکردار قابل تعریف ہیں ،شاہ فرمان

ادارے کو ملک کے صف اول کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھاناناگزیرہیں،گورنرخیبرپختونخوا

جمعرات 4 مارچ 2021 18:17

انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی خدمات وکردار قابل تعریف ہیں ،شاہ فرمان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاہے کہ صوبہ میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اعلی تعلیم کی فراہمی میں انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (IM Sciences) کی خدمات وکردار قابل تعریف ہیں تاہم اس ادارے کو ملک کے صف اول کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھاناناگزیرہیں۔

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنرہاؤس پشاورانسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (IM Sciences) پشاور کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کی صدارت کے دوران کی۔بورڈ آف گورنرزاجلاس میںIM Sciences کے مستقل ڈائریکٹر کی تعنیاتی کیلئے مطلوبہ کوائنٹیفکیشن اوراہلیت وتجربہ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈائریکٹرکی تعیناتی تک موجودہ ڈائریکٹرکی مدت ملازمت میں عارضی توسیع دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخواکاکہناتھاکہ ہمارے صوبہ میں نوجوان ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن نوجوان ٹیلنٹ کو جدید چیلنجوں کے مطابق استعمال میں لانے کیلئے اعلی تعلیمی اداروں کی استعداد و تعلیمی معیار کو مزید بہتربناناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ IM Sciences کو ملک کے بہترین معیاری تعلیمی اداروں کی فہرست میں ٹاپ پردیکھناچاہتے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمحمدادریس خان، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم داؤدخان، ڈائریکٹرIM Sciences ڈاکٹر محسن کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے دیگراراکین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :