
عمران خان کو شکست ہوئی، اداروں کے سربراہان کومیٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی، مریم نواز
قومی سلامتی کا مسئلہ ہوتو میٹنگ ضرور ہونی چاہیے، یہ آپ کے چہرے دکھا کرآپ کو استعمال کرتا ہے، ہم چاہتے ہیں اداروں کے وقار پر کوئی داغ نہ لگے،اداروں کو ایک ہارے شخص کے پیچھے کھڑے نہیں ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 4 مارچ 2021
20:49

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جس نے فارن فنڈنگ کیس پر پردہ ڈالے رکھا، انہوں نے خود ہی الیکشن کمشنر کو تعینات کیا۔
عمران خان کو سوٹ کرتا تھا کہ وہ سلیکٹرز کا نام لے، ان کو ملوث رکھے، ان کا نام لے کر ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پریشر بھی رکھے، میں سمجھتی ہوں، عمران خان کی نالائقی اور نااہلی نے اداروں پر زیادہ اثر ڈالا ہے، اداروں میں سوال پوچھا جاتا ہے کہ ہم عمران خان کی نااہلی کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟جس نے ملک کا یہ حال کردیا، ملک کی بربادی کا ذمہ دار ہے، ووٹ چور کے پیچھے کیوں کھڑے ہوں؟میں سمجھتی ہوں کہ آج جب عمران خان ناکام ہوا، اس کو شکست ہوئی، تو صبح اداروں کے سربراہان کو ان کے ساتھ بیٹھ کر میٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔قومی سلامتی کا مسئلہ ہوتا تو ملتے ہیں بات کرتے ہیں چاہے جعلی وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو؟لیکن یہ اچھا نہیں قوم دیکھ رہی ہے وہ آپ کے چہرے دکھا کرآپ کو استعمال کرتا ہے، ابھی صفحہ ہوا سے ہلا ہے اور لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، اگر یہ پیچھے نہیں ہٹے تو ان کو پیچھے ہٹ کر اپنے آئینی اور قانونی دائر کار تک محدود ہونا چاہیے یہی ساری سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے ہم چاہتے ہیں اداروں کے وقار پر کوئی داغ نہ لگے، ہم اسی چیز سے ان کو بچانا چاہتے ہیں، لہذا ان کو ایک ہارے شخص جس کو عوام اپنا مجرم سمجھتی ہے اس کے پیچھے کھڑے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے۔آپ نے ہر ممبر کو 50، 50 کروڑ دیا، کیا وہ کرپشن نہیں تھی؟ عوام پوچھنا چاہتی ہے آپ کون ہوتے ہیں سرکاری خزانے سے ممبران کیلئے پیسا جاری کیا۔کس منہ سے ان ممبران سے اعتماد کا ووٹ لوگے جن کو بکاؤمال کہتے ہو؟ان ممبران کو نکالو اور ایف آئی آر درج کرواؤ۔مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
-
بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے اگرپکڑا ہے توسامنے لائے
-
جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.