وزیراعلیٰ بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نو منتخب سینیٹرز کی ملا قات

بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے سینٹ انتخابات میں کامیابی پر مسرت اور خوشی کا اظہار کیا گیا

جمعرات 4 مارچ 2021 23:21

وزیراعلیٰ بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نو ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نو منتخب سینیٹرز بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما اور نو منتخب سینیٹر سعید احمد ہاشمی، نو منتخب سینیٹر منظور احمد کاکڑ، میر سرفراز احمد بگٹی، پرنس آغا عمر احمدزئی،عبدالقادر،ارباب عمر فاروق کاسی،دنیش کمار اور ثمینہ ممتاز زہری نے یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے سینٹ انتخابات میں کامیابی پر مسرت اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔وزیراعلی سے بات چیت کرتے ہوئے نو منتخب سینیٹرز نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی مجموعی فلاح و بہبود اور ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاق کی سطح پر صوبہ کے بہترین مفاد میں کام کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات میں مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کی برتری خوش آئند ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب سینیٹرز بہتر انداز سے وفاق میں بلوچستان کے مقدمے کو پیش کرتے ہوئے صوبے کی عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنیں گے۔