حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسی عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا

اایل پی جی کی قیمت فی کلو 22روپے کمی ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں258 اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں922.44روپے کمی ،او جی ڈی سی ایل نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 5 مارچ 2021 00:02

حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسی عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ 2021ء) حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسی عوام کے لیے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں22 روپے کمی کر دی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت فی کلو 22روپے کمی کردی گئی۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں258 اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں922.44روپے کمی ہوئی ہے جبکہ ایل پی جی کی میٹرک ٹن قمیت میں21ہزار 860 روپے کمی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس 2021 میں نئے سال کے آغاز پر موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ر یکارڈ اضافہ کیا گیاتھا،جس کی وجہ سے عوام کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اب حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 180روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 692روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا تھا، اضافے کے بعد گھریلو صارفین کو گھریلوسلنڈر1733روپے میں دستیاب تھا۔

مارچ کے لیے ایل پی جی کی اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 96860روپے فی میٹرک ٹن تھی۔ ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق 2020 میں لوکل ایل پی جی پڑوڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552میٹرک ٹن تھی اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوسکتا گا۔ خیال رہے کہ ایل پی جی کروڈآئل کی بائی پڑوڈکٹ ہے،جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں بہت بڑا مارجن ہے، لیکن حکومت عوام کو مہنگی ایل پی جی فروخت کرتی آئی ہے*-

متعلقہ عنوان :